فرخ ایچ خان

ڈائریکٹر

جناب فرخ ایچ خان پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے موجودہ چیف ایگزیکیٹو آفیسر ہیں ۔ انہوں نے انگلینڈ اورویلز کے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس سے چارٹرڈ اکائونٹینٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور اکنامکس و فنانس میں بے اے آنر کی ڈگری یونیورسٹی آف مانچسٹر سے حاصل کی ہے ۔

30 سال سے زائد کلیدی انتظامی اور بورڈ کی سطح کے وسیع تجربے کے ساتھ فرخ ایک تجربہ کار بزنس مین ہیں اور پائے کے کاروباری اورمالیاتی مشیربھی ہیں جنہوں نے کئی تاریخی کاروباری سودوں میں رہنمائی فراہم کی ہے۔

ماضی میں انہوں نے اکیومین پاکستان اور برطانیہ میں بطور کنٹری ڈائریکٹر، اور سی ا ی او پاکستان ، سینیئرڈائریکٹربزنس ڈویلپمنٹ ، چیف بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر اور ممبر برائے منیجنگ کمیٹی کی حیثیت سے سینیئر پوزیشنز پر خدمات انجام دی ہیں ۔
فرخ ایچ خان بی ایم اے کیپیٹل کے بانی پارٹنراور سی ای او بھی رہےہیں ۔ ان کے دور میں بی ایم اے پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا انویسٹمنٹ بینکنگ گروپ بن کر ابھرا جس نے 2010 میں یورومنی ایوارڈ برائے بیسٹ انویسٹمنٹ بینک ان پاکستان حاصل کیا ۔

ان کے وسیع تجربے میں 813 ملین ڈالر کے جی ڈی آر کی فروخت کی رہنمائی کرنا، پاکستان کی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی لندن میں لسٹنگ اور اتیصلات کی جانب سے پاک ٹیلی کام کی 6۔2 ارب ڈالر کی کامیاب بولی کا مشورہ بھی شامل ہے جو نہ صرف سب سے بڑا حصول و انضمام کا سواد ہے بلکہ ملکی تاریخ میں سب سے بڑی براہ راست بیرونی سرمایاکاری بھی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر تاریخی سودوں میں کوٹ ادو پاور کمپنی کی 1.5 ارب ڈالر کی نجکاری اور پاک ٹیلی کام کے 898 ملین ڈالر کے جی ڈی آر کی پیشکش بھی شامل ہے۔ پاکستان میں اب تک ہوئی کامیاب نجکاری کے 50 فیصد سودوں جن کی مالیت 4 ارب ڈالر بنتی ہے، میں ان کا کردار دیکھا گیا کہیں انھوں نے اثاثے بیچنے کی رائے دی تو کہیں انھوں نے خریدار کو بولی لگانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے پاکستان میں امریکن ایکسپریس بینک اور لندن مین ڈیلوائیٹ بینک کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔

بہترین حلقہ احباب کے ساتھ فرخ ایچ خان عالمی کاروبار اور سرمایاکاری کے حوالے سے زبردست فہم و فراست رکھتے ہیں۔ وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بحیثیت صدر ، ینگ پریزیڈینٹ آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر کے چیئرمین اور نجی و سرکاری اداروں کے بورڈ میں بھی شامل رہے ۔ وہ بطور ممبر پالیسی بورڈ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے 2018 تا 2019 منسلک رہے ۔ مالیاتی شعبے سے منسلک 40 سال سے کم عمر کےدنیا کے بہترین 50 رہنماوں کی فہرست میں یورو منی نے ان کا انتخاب کیا ۔ فرخ ایچ خان بچوں کی صحت و تعلیم جیسے فلاحی کاموں میں یہ پیش پیش رہتے ہیں ۔

دیگر اداروں میں ان کی موجودہ حیثیت

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) ڈائریکٹر
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) ڈائریکٹر
اکیومین پاکستان نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
پاکستان انٹرنیشنل ایرلاءنزکارپوریشن لمیٹڈ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
اکیومین اکیڈمی برطانیہ ٹرسٹی
پاکستان انوائرنمنٹ ٹرسٹ برطانیہ ٹرسٹی/ ڈائریکٹر